زرداری جونیئر نے روایتی مزاحیہ انداز میں تقریر کی، حماد اظہر

جمعرات 9 مئی 2019 20:24

زرداری جونیئر نے روایتی مزاحیہ انداز میں تقریر کی، حماد اظہر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج زرداری جونیئر نے روایتی مزاحیہ انداز میں تقریر کی، زرداری حکومت نے 5 سال میں 5 وزیر خزانہ بدلے۔ جمعرات کو پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ کنول شوزب کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول نے کہا کہ ہم باہر سے گورنر سٹیٹ بینک لائے، ذوالفقار علی بھٹو اپنے دور میں یعقوب حسین کو باہر سے پاکستان کام کرنے لائے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ رضا باقر پاکستانی ہیں، ان کے پاس اور کوئی شہریت نہیں، دنیا میں ان کا نام جانا جاتا ہے، زرداری جونیئر نے مہنگائی کے حوالے سے باتیں کیں سب سے زیادہ مہنگائی پیپلزپارٹی دور میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اگر کوئی جماعت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو وہ پیپلز پارٹی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنول شوزب نے کہا کہ یہ جس سندھ کی تعریفیں کر رہے ہیں وہ کیا کسی پیرس کا سندھ ہے، یہ گڈ گورننس کی جتنی مثالیں سندھ کی دیتے ہیں، سندھ کی تعلیم کا معیار یہ ہے کہ سندھ میں بچے چیٹنگ سے آگے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں قحط سالی سے بچوں کی وفات ہو رہی ہے سارا بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ کے باوجود سندھ کی صورتحال ابتر ہے۔ نشوا والے کیس کے بعد کئی ایسے کیسز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے ہاتھوں پر بھی کئی لوگوں کا خون تلاش کیا جا سکتا ہے، خدارا آپ عوام کو یرغمال مت بنائیں یہ جھوٹ نعرے اور ابو بچائو مہم کے باوجود حقیقت کسی سے چھپ نہیں سکتی۔