پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان نے عالمی یوم دمہ،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کی مناسبت سے ترک تمباکو نوشی کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2019 20:24

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان نے عالمی یوم دمہ ( World Asthma Day) اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کی مناسبت سے ترک تمباکو نوشی ( Quit Smoking) کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد کیا، اس سلسلے میں فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں 02 مئی 2019ء سے 06 مئی 2019ء تک کئی سیشن منعقد کیئے، ان تمام پروگراموں کے مرکزی کو آر ڈینیٹر ڈاکٹر ثناء اللہ ترین نے انتہائی محنت اور لگن سے تمام شرکاء ، سینئر و جونیئر ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور اسٹاف نرسز کو انتہائی مفید معلوماتی تعلیمی و تربیتی سیشن کا اہتمام کیا، ان پروگراموں میں دمہ ( Asthma) کے متعلق معلومات مرض کی تشخیص علاج بچاؤ اور انہیلرز کی عملی تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر تفصیلی بحث و مباحثہ اور سوال و جواب کے سیشن منعقد ہوئے،اسی طرح رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کے حوالے سے ترک تمباکو نوشی ( Quit Smoking) پر مختلف سیشن منعقد ہوئے جن میں تمباکونوشی کے مضر اثرات پیسوںکا ضیاع سارے جسم کے نظاموں پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات اورصحت کی تباہی اور معاشرے میں آلودگی پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں سے پر زور تجاویز لی گئیں کہ تمباکو نوشی کے حوالے سے بننے والے قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے، پبلک مقامات پر تمباکو نشی کی سخت ممانعت حصہ کم عمر بچوں کو سگریٹ وغیرہ کی فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے،تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس سلسلے میں سوسائٹی کے سو سیکٹرز بشمول اساتذہ ، والدین ، ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوںکو پورا کریں، عوام الناس سے زور دے کر کہا گیا کہ جیسے رمضان المبارک میں تمباکو نوشی سے پر ہیز کرسکتے ہیں اسی طرح سارا سال اور ساری زندگی تمباکو نوشی سے پرہیز کیا جاسکتا ہے، پروگراموں کے اختتام پر ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا، اس موقع پر مہمان ڈاکٹر عائشہ صدیقہ (کونسلر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ) نے سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوسٹ گریجوئٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز میں انعامات تقسیم کیئے، سوسائٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر شیرین خان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دھرایا کہ انشاء اللہ سوسائٹی آئندہ بھی مختلف پروگراموں کے حوالے سے عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرز، اسٹو ڈنٹس کی تربیت کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔