حکومت خود کش بم دھماکہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئے کسر اٹھا نہ رکھے گی : پیر سید سعید الحسن شاہ

خودکش حملہ آور کے سہولت کاربھی جلد قانون کی گرفت میں آ جائیں گے قوم شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے ٴْہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ًایسی بزدلانہ کارروائیاںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں

جمعرات 9 مئی 2019 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت داتا دربار گیٹ نمبر ۲ پر ہونے والے خود کش بم دھماکہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئے کسر اٹھا نہ رکھے گی اور اس ضمن میںخودکش حملہ آور کے سہولت کار وں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اس سلسلہ میں حکومت پنجاب آج سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار قانون کے تحت عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار سن لیں، پاکستانی قوم کا عزم بہت مضبوط ہے اورایسی بزدلانہ کارروائیاںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں بھی لایا جائے۔