شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں ایم فل سیمینارکا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2019 23:44

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں ایک ایم فل سیمینار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ایم فل کی محققہ فرزانہ خاتون ابڑو نے اپنا ایم فل سیمینار پروفیسر ڈاکٹر جام محمد ظفر چیئرمین شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کی رہنمائی میں پیش کیا۔ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز نے سیمینار کی صدارت کی اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینار میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :