دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا، صوبائی صدر سنی تحریک سندھ

جمعرات 9 مئی 2019 23:48

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) پاکستان سنی تحر یک سندھ کے صوبائی صدرعلامہ نوراحمد قاسمی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا، بم دھماکے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جا کم ھے دہشت گردوں کو پاکستان میں امن ہضم نہیں ہورہا، مزارات پر دھماکے کر کے ھمارے دلوں سے اولیا کرام کی محبت کم نہیں کی جاسکتی، پاک فوج ضرب عضب ردالفسادآپریشن آخری دھشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھے۔