راولپنڈی پولیس کی کاروائی،18ملزمان گرفتار

y 3170گرام چرس،48لیٹر شراب،2بوتل شراب،9 پستول 30بور مع31روند برآمد

جمعرات 9 مئی 2019 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں18ملزمان گرفتار کر کے 3170گرام چرس،48لیٹر شراب،2بوتل شراب،9 پستول 30بور مع31روند برآمد کرلئے تھانہ نصیر آباد پولیس نے یاسین سے 1400گرام چرس ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عارف سے 1450گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے سرفراز سے 180گرام چرس اور یعقوب سے 140گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے توصیف سے 10لیٹر شراب اور آفتاب سے 10لیٹر شراب ،تھانہ سول لائن پولیس نے نعمان سے 8لیٹر شراب ، تھانہ صدر واہ پولیس نے فاروق سے 10لیٹر شراب اور یاسر سے 10لیٹر شراب ،تھانہ بنی پولیس نے وقارسے 2بوتل شراب ،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے راسب سے 2 پستول 30بور مع 2روند، تھانہ کلرسیداں پولیس نے فیضان سے 1 پستول 30بور مع5روند ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہزاد سے 1 پستول30بور مع 3روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے شاہد سے 1 پستول 30بور مع 4روند جبکہ تھانہ روات پولیس نے صدیق سے 1پستول 30بور مع 4روند ،فاروق سے 1پستول 30بور مع 5روند ، عاطف سے 1پستول 30بور مع 6روند اور نعیم سے 1پستول 30بور مع2روند برآمد کرلئے۔