چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دیدی

جمعرات 9 مئی 2019 23:58

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دیدی۔ سینٹ کی کرکٹ ٹیم جلد قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سینٹ کی کرکٹ ٹیم میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز، سینٹرز مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، احمد خان، مرزا آفریدی، سجاد طوری، دلاور خان، محمد علی خان سیف ، ولید اقبال، شاہزیب درانی، تاج آفریدی ، ہلال الرحمان ، فیصل جاوید، جاوید عباسی، گیان چند،مصطفی نواز کھوکھر، نعمان وزیر،بہرامند خان تنگی،منظور احمد، شفیق ترین اور محمد علی جاموٹ شامل ہیں۔

چیئرمین سینٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن صوبائی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔