راو لپنڈی،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،18ملزمان گرفتار

جمعہ 10 مئی 2019 00:01

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی18ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق 3170گرام چرس،48لیٹر شراب،02بوتل شراب،9عدد پستول 30بور معہ31روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے یاسین سے 1400گرام چرس ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عارف سے 1450گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے سرفراز سے 180گرام چرس اور یعقوب سے 140گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے توصیف سے 10لیٹر شراب اور آفتاب سے 10لیٹر شراب ،تھانہ سول لائن پولیس نے نعمان سے 08لیٹر شراب ، تھانہ صدر واہ پولیس نے فاروق سے 10لیٹر شراب اور یاسر سے 10لیٹر شراب ،تھانہ بنی پولیس نے وقارسے 02بوتل شراب ،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے راسب سے 02عدد پستول 30بور معہ 02روند، تھانہ کلرسیداں پولیس نے فیضان سے 01عدد پستول 30بور معہ05روند ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہزاد سے 01عدد پستول30بور معہ 03روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے شاہد سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند جبکہ تھانہ روات پولیس نے صدیق سے 01پستول 30بور معہ 04روند ،فاروق سے 01پستول 30بور معہ 05روند ، عاطف سے 01پستول 30بور معہ 06روند اور نعیم سے 01پستول 30بور معہ 02روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔