چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی

سینٹ کرکٹ ٹیم کا میچ قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوگا، قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 10 مئی 2019 00:03

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2019ء) چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی۔ چئیرمیں سینٹ نے سینٹ ٹیم میں قائد ایوان شبلی فراز،مرزا آفریدی، سجاد طوری، دلاور خان، مشاہداللہ خان، مشاہد حسین ، محمدعلی خان سیف، ولید اقبال،شاہزیب،ہلال الرحمان درانی اور تاج آفریدی کو سینیٹ کی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید، جاوید عباسی، گیان چند، مصطفیٰ نواز، بہرامندتنگی، منظوراحمد، شفیق ترین،نعمان وزیر اور محمد علی جاموٹ بھی اس ٹیم میں شامل ہیں۔

ابھی ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ قائد ایوان شبلی فراز اس کی قیادت کریں گے۔ سینٹ کی کرکٹ ٹیم جلد قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی۔چیئرمین سینٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن صوبائی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔