ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 7 جون سے ہو گا،

امریکن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

جمعہ 10 مئی 2019 11:54

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 7 جون سے ہو گا،
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) آٹھواں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ رواں سال 7 جون سے فرانس میں شروع ہو گا۔ امریکن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

7 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین، سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا، گروپ ڈی میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان، گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ جبکہ گروپ ایف میں دفاعی و عالمی چیمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔

7 جون کو فرانس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم 11 جون کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون، کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون، سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔