جعلی اکائونٹس کیس ،نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ، عدالت کا ملزمان کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر نے کاحکم

جمعہ 10 مئی 2019 13:23

جعلی اکائونٹس کیس ،نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ، عدالت کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل، فاروق عبداللہ اور شیر علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل،فاروق عبداللہ اور شیر علی کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔

نیب پرسیکیوٹر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔ عدالت نے ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف،سلیم فیصل،فاروق عبداللہ اور شیر علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔