گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیراتی کام جون تک شروع ہونے کی توقع ہے، وفاقی وزیر غلام سرور

․ پی آئی اے کا نقصان 416 ارب ہے، نیواسلام آئیر پورٹ مسافروں کے بیگ کھولنے کی کوئی شکایت ملی تو کارروائی کرینگے ، سینٹ میں جواب

جمعہ 10 مئی 2019 14:23

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیراتی کام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیراتی کام جون تک شروع ہونے کی توقع ہے،منصوبہ کو تین سال میں مکمل کیا جائیگا۔ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ چین نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 35270 ملین روپے کی سو فیصد گرانٹ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیراتی کام جون تک شروع ہونے کی توقع ہے،اس منصوبہ کو تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ سینیٹر چوہدری تنویر نے کہاکہ پی آئی اے کا خسارہ دن بدن بڑھ رہا ہے ،پہلے انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے ایک ہفتے میں 500 فلائٹس جاتی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اب ہفتے میں انٹرنیشنل فلائٹس ایک سو ایک تک رہ گئیں وجہ وزیر ایوی ایشن نے کہاکہ پی آئی اے کا نقصان 416 ارب ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سروے کے بعد فیصلہ کیا ہے جو روٹس کمرشل وائبل نہیں انکو بند کیا گیا ۔وقفہ سوالات کے دور ان میاں عتیق نے کہاکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر بیگیج ہینڈلنگ کے دوران مسافروں کو بیگ کھول دئیے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ائیر پورٹ پر مسافروں کے بیگ کھولتے دکھایا گیا ہے ۔وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیواسلام آئیر پورٹ مسافروں کے بیگ کھولنے کی کوئی شکایت نہیں ملی ۔انہوںنے کہاکہ اگر شکایت ملی تو کارروائی کریں گے