جھنگ ، تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

جمعہ 10 مئی 2019 14:23

جھنگ ، تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) جھنگ میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ کے گردونواح میں شام ہوتے ہی اچانک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی چمکنے لگی کہ اس دوران کھیتوں سے گزر رہے دو افراد اس کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قادر پور بخشہ میں ایک 25 سالہ نوجوان جبکہ خان دا کوٹ میں 34 سالہ شخص بجلی گرنے سے موقع پر جاں بحق ہوئے۔

مقامی افراد کے مطابق 34 سالہ عنصر محمود کھیتوں سے گزر رہا تھا کہ آسمانی بجلی اس پر آگری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :