عرفان مروت ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن اسلامیہ کالج تعینات

جمعہ 10 مئی 2019 14:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی مجازاتھارٹی نے عرفان اللہ کامران مروت کوگریڈ 17سے گریڈ18میں ترقی دیکرڈپٹی ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن بنادیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وہ طویل عرصے سے اسلامیہ کالج میں ڈائریکٹرسپورٹس کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن کااضافی چارج بھی انہیں کے پاس ہے ،سنڈیکیٹ نے جنیدمحمودکوڈپٹی کنٹرولرامتحانات گریڈ 18اورشاہ فیصل اسسٹنٹ ڈائریکٹرآئی ٹی کی تقرری کی منظوری بھی دیدی۔