شہیدبے نظیربھٹووویمن یونیورسٹی میں تقریب کاانعقاد

جمعہ مئی 14:41

شہیدبے نظیربھٹووویمن یونیورسٹی میں تقریب کاانعقاد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء)ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کی زیرنگرانی شہیدبے نظیربھٹووویمن یونیورسٹی پشاورمیں تقریب کاانعقادکیاگیا جس کامقصدطالبات میں ڈی این اے کی اہمیت کی آگاہی تھا،ڈی این اے حروف میراث کااہم کرداراداکرتاہے،یہ مختلف شعبوں جیسے انسان کی شناخت،والدین کے ساتھ شناخت ،مختلف بیماریوں کی تشخیص وغیرہ کیلئے بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹررضیہ سلطانہ تھیں،تقریب میںطلباء نے مختلف پوسٹرز،ماڈلوں کوڈی این اے کی ساخت اورفنکشن کی وضاحت کیلئے پیش کیا۔اس موقع پرپروفیسرڈاکٹررضیہ سلطانہ نے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی ڈاکٹررابعہ اعجازکی کوششوں کوسراہااورطالبات کی زندگی میں ڈی این اے کی اہمیت کونمایاں کرنے کیلئے انہوں نے اپنے ملک کی تحقیقی اہمیت اورخواتین محققین پرزوردیا۔