اسلام آباد ائیرپورٹ سے پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چینی اور پاکستانی جوڑے کو گرفتار کرلیا

جمعہ 10 مئی 2019 15:49

اسلام آباد ائیرپورٹ سے پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) اسلام آباد ائیرپورٹ سے پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ جمعہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چینی اور پاکستانی جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد خود کو شادی شدی ظاہر کرکے چین جارہے تھے اور گرفتار چینی پاکستانی خواتین کواسمگل کرکے چین لے جارہے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں دو چینی لڑکے اور 3 پاکستانی لڑکیاں شامل ہیں ،گرفتار چینی اعضاء کی خریدوفروخت کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جانے اور ان سے جسم فروشی کرانے والے چائنیز گینگز کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک کئی چائنیز باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :