Live Updates

عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی، نوازشریف کی جگہ مریم نوازالیکشن میں حصہ لیں گی،منظور وسان

سندھ میں گورنر سے بیانات دلوانا ملک توڑنے کی سازش ہے،میاں صاحب کوایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے، رہنماپیپلزپارٹی

جمعہ 10 مئی 2019 15:53

عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی، نوازشریف کی جگہ مریم نوازالیکشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی اور نواز شریف کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کوایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے سندھ میں گورنر سے بیانات دلوانا ملک توڑنے کی سازش ہے، عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی، عمران خان پرآئی ایم ایف کاکنٹرول ہوگیا ہے۔

منظوروسان نے کہاکہ نوازشریف کی جگہ مریم نوازالیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات