ریسرچ سکالرمحمد جسیم خان نے بائیوکیمسٹری کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی

جمعہ 10 مئی 2019 16:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پیرامیڈیکل سائنسز(آئی پی ایم ایس)کے ڈائریکٹراور کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کے پی ایچ ڈی ریسرچ سکالرمحمد جسیم خان نے بائیوکیمسٹری کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ان کے مقالے کاعنوان "Mapping of Genes Involved in Human Hereditary Infertility" تھا۔

انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی آئی بی ایم ایس کی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی کی زیر نگرانی مکمل کی ہے۔ ان کا دفاع گزشتہ روز کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسزمیں منعقد ہوا جس میںبطور بیرونی ممتحن خیبر میڈیکل کالج پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر مدثر احمد خان جبکہ انٹرنل ممتحن کے طور پر انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسزکی ڈاکٹر سعدیہ فاطمہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کے مقالے کی دفاعی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد،ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ڈاکٹر ظل ہما، یونیورسٹی کے دیگر فیکلٹی ممبرزاوراورپی ایچ ڈی کے سکالروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد جسیم خان کے ایم یو آئی پی ایم ایس کے تیسرے فیکلٹی ممبر ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جب کہ وہ ڈیڑھ سال سے آئی پی ایم ایس کے دائریکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعائوں اوراساتذہ کرام کی خصوصی محنت اور توجہ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیںصوبے میں پیرامیڈیکس کی تعلیم وتربیت کی بہتری اور فلاح وبہبود کے لیئے بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :