حیدرآباد: پیپرز آؤٹ کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کمپیوٹر آپریٹر چپراسی اور اسکول کا ٹیچر شامل ہے

جمعہ 10 مئی 2019 16:25

حیدرآباد: پیپرز آؤٹ کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں پیپرز آٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے تعلیمی بورڈ کے پبلشر ٹھیکیدار کے کمپیوٹر آپریٹر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کمپیوٹر آپریٹر چپراسی اور اسکول کا ٹیچر شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ٹیچراور چپراسی کا تعلق پکا قلعہ کے ایک اسکول سے ہے۔ حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں آج انٹرزوالوجی کا پرچہ بھی آٹ ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج آئوٹ ہونے والے پرچے میں پرچہ کمپوز کرنے والے کمپوٹر آپرٹیر کا نام بھی چھپ گیا تھا۔بورڈ ذرائع کے مطابق آوٹ ہونے والے پرچے کی مدد سے بورڈ کے افسران نے تحقیقات کی اورتین افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بورڈ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ انتظامیہ گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی ٹھیکیدار کوپرچہ شائع کرانے کا ٹھیکہ دے رہی ہے۔گرفتار ٹیچر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک نجی کالج کے طلبا وطالبات کو پرچے آؤٹ کرتا رہا ہے۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کی زیر نگرانی ہونے والے امتحانات میں تقریبا دو لاکھ 15 ہزار 800 سو طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، ہوم اکنامکس، میڈیکل ٹیکنالوجی، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات لیے جا رہے ہیں۔

امتحانات کے لیے صبح اور شام کی شفٹ میں مجموعی طور پر188 امتحانی مراکز بنائے گئے۔ صبح کی شفٹ میں 103 جبکہ شام کی شفٹ میں پچاسی امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ کراچی میں 59 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔انٹر بورڈ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے نقل مافیا میں شامل تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا جن میں ایک کلرک، ایک خاکروب اور ایک طالب علم شامل تھے جو واٹس ایپ پرایگزام سیزن نامی گروپ چلا رہے تھے تاہم اس کے باوجود پرچے آٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :