ڈائو یونیورسٹی نے گرین پاور کی جانب قدم بڑھا تے ہوئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ نصب کردیا

جمعہ 10 مئی 2019 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے گرین پاور کی جانب قدم بڑھا تے ہوئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کاپلانٹ نصب کردیا ہے،جس کے نتیجے میں 36لاکھ روپے سالانہ سے زائد کی بچت ہوگی،ڈائو یونیورسٹی کے ڈی ایم سی کیمپس کے اکیڈمک بلاک کی چھت پر 117 کلو واٹ گرڈ ٹائیڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس سے 173,43کلو واٹ سالانہ بجلی پیدا کی جاسکے گی اور بجلی کے اخراجات کی مد میں خرچ ہونے والے 36لاکھ 42 ہزار تیس روپے سالانہ کی بچت بھی ہو سکے گی، واضح رہے کہ مستقبل میں بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھنے کے نتیجے میں بچت میںبھی اضافہ ہوگا، یاد رہے کہ ڈائو یونیورسٹی پاکستان کی ٹاپ میڈیکل یونیورسٹی ہے جہاں تقریباًً 3ہزار ملازمین ہیں،جن میں 850فیکلٹی ممبرز شامل ہیں، بجلی کی مد میں بڑھتے ہوئے اخراجات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سولر انرجی کی جانب رجوع کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کا رحجان فروغ پا رہا ہے، خوش قسمتی سے پاکستان میں سورج کی روشنی سے بجلی کی پیداوار سہل بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :