میڈیکل سٹوڈنٹس میں تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ خوش آئند اقدام ہے ‘پرنسپل جنرل ہسپتال

تدریس کے علاوہ زندگی کے دیگر مشاغل کیلئے وقت نکالنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘پروفیسر محمد طیب

جمعہ 10 مئی 2019 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) جنرل ہسپتال کے امیر الدین میڈیکل کالج کی انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان انوائرمنٹ فیسٹا 19کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی60تعلیمی اداروں سے 200سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی جنہوں نے ماحولیات پر تصویری نمائش اور گملوں پر ڈیزائنز بنانے ،مختلف رنگوں کے کارڈز اور دیگر مقابلہ جات میں شرکت کی ۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب مہمان خصوصی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر افسر علی بھٹی اس تمام ایونٹ کے انچارج تھے ،آرگنائزرز میں قاصد احمد باجوہ ،سیمین مقصود خان ،زبور احمد ،حماد عارف ، خضریٰ سعید ، نمرہ افتخار ،میسم شاویز خان ،سمیع اللہ ،اُسامہ افضل ، عبدالوحاب،فاطمہ نجیب ، وجاہت عباس اور سیمل طاہر شامل تھے جبکہ منصفین عرفان احسن ، جمیل حسین ، ماحا جویریہ اور حمنا مقصود خان کے علاوہ صاحبزاد خان اور ڈاکٹر مجتبیٰ باقر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میڈیکل سٹوڈنٹس میں پیچیدہ سائنسی تعلیم کے علاوہ تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ خوش آئند اقدام ہے اور امیر الدین انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی بلا شبہ اس ضمن میں گرا ں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ پروفیسر طیب کا کہنا تھا کہ تدریس کے علاوہ زندگی کے دیگر مشاغل کیلئے وقت نکالنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر افسر علی بھٹی اور صدر سوسائٹی قاصد احمد باجوہ کو بہترین ایونٹ کے انعقاد پر مبارکبا د دیتے کہا کہ دیگر پروگرامز کی طرح ماحولیات کے حوالے سے ترتیب دیے گئے مقابلے انتہائی کامیاب رہے ہیں ۔ ڈاکٹر افسر علی بھٹی نے سوسائٹی کے تمام عہدیداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا ،صدر سوسائٹی قاصد احمد باجوہ نے بتایا کہ گزشتہ6برسوں میں اس پلیٹ فارم سے سوسائٹی نے میڈیکل کے طلبا و طالبات کیلئے مختلف ایونٹس آرگنائز کیے ہیں جس سے سٹوڈنٹس کے ٹیلنٹ کو فروغ ملا ہے۔انہوں نے پرنسپل پروفیسر محمد طیب اور ادارے کی انتظامیہ کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :