عورت دوست قوانین بن چکے ہیں لیکن پاکستان کی خواتین ابھی بھی قانونی اور آئینی حقوق سے آگاہ نہیں اس مقصد کیلئے ایک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن خاور ممتاز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے

جمعہ 10 مئی 2019 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے کہا ہے کہ عورت دوست قوانین بن چکے ہیں لیکن پاکستان کی خواتین ابھی بھی قانونی اور آئینی حقوق سے آگاہ نہیں اس مقصد کیلئے ایک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری نصف آبادی کا حصہ ہیں اور ہمارے معاشرے میں ان کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ ان کیلئے کئی قوانین بن چکے ہیں لیکن وہ اس بارے میں جانتی ہی نہیں ہیں اس لئے ان کو شعور و آگاہی دینے کیلئے ریڈیو پر مہم شروع کی ہے جس کے ذریعے کم عمری کی شادی، شادی کے قوانین، طلاق، بچوں کی جنسی ہراسیت اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل کے حوالہ سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

خاور ممتاز نے کہا کہ میں امید ظاہر کرتی ہوں کہ ریڈیو FM 101 پر یہ مہم عورت دوست قوانین کے نفاذ کیلئے عملی کوشش ہے جس میں قانونی مسائل پر مشاورت دی جاتی ہے اور عورتیں اپنے مسائل لکھ کر بھیج سکتی ہیں اور یہ پروگرام عام اور سادہ وسہل زبان میں ہوتے ہیں جس سے دوردراز علاقوں میں رہنے والی عورتیں اپنے مسائل کا حل جان سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :