نواز شریف کی جانب سے پاکپتن دربار کی اراضی لوگوں کو منتقل کرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

جمعہ 10 مئی 2019 18:07

نواز شریف کی جانب سے پاکپتن دربار کی اراضی لوگوں کو منتقل کرنے کے معاملے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی جانب سے پاکپتن دربار کی اراضی لوگوں کو منتقل کے معاملے پر لیا گیا ازخود نوٹس کیس بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نوازشریف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اخترشامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے حسین اصغر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں نواز شریف کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں نواز شریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپنا جواب بھی جمع کرادیا ہے۔ کیس کی سماعت کیلئے عدالت نے اٹارنی جنرل، دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔