سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے چینی باشندوں کی طرف سے انسانی سمگلنگ کا نوٹس لیا

جمعہ 10 مئی 2019 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے چینی باشندوں کی طرف سے انسانی سمگلنگ کا نوٹس لیا۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق کچھ لوگوں کی طرف سے چینی سفارتخا نے کو شکایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانے نے موصول ہونے والی شکایات پر ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا۔چینی سفارتخانے نے ایف آئی اے کی مدد کی۔90 فیصد عیسائی لڑکیا ہیں باقی مسلم ہیں،اس گینگ کی سرغنہ خاتون کس گرفتار کر لیا گیا ہی150 لڑکیاں چین لے گئے تھے۔پاکستان میں میرج بیورو کے لئے کوئی قانون نہیں،میرج بیورو اور پادری بھی ملوث تھے،تین عیسائی پادری گرفتار ہو چکے ہیں۔