Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج ملتان کی ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے 20 لاکھ روپے کا چیک دیا

جمعہ 10 مئی 2019 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج ملتان پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈیم فنڈ کیلئے 20 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا۔ نشتر میڈیکل کالج کے عملے کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کیلئے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ڈیم فنڈ کیلئے چیک دینے پر نشتر میڈیکل کالج کے عملے کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر پاکستان کے مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ڈیم بنانے کے کام کو قومی فریضہ سمجھ کر آگے بڑھایا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے اور ڈیم بنانے کی قومی تحریک میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات