پی ٹی اے نے انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لئے نہ تو کوئی معاہدہ کیا ہے اور نہ ہی ایسے منصوبے پر کوئی سرکاری رقم خرچ کی گئی ہے،اعظم سواتی

سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم اور مواد کی خلاف ورزی سے متعلق ایک سخت شق معاہدہ میں شامل کی گئی ہے، اگر کسی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی تھی تو معاہدہ ختم کیا جائے گا، ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعہ 10 مئی 2019 21:20

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لئے نہ تو کوئی معاہدہ کیا ہے اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2019ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لئے نہ تو کوئی معاہدہ کیا ہے اور نہ ہی ایسے منصوبے پر کوئی سرکاری رقم خرچ کی گئی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چین نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 35 ارب 27 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔

۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ارکان کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے نگرانی، جائزے اور گرے ٹریفکنگ کے خاتمے کے لئے ایک مناسب تکنیکی حل لاگو کرنے کے لئے ٹیلی کام کی صنعت کو ہدایت کی ہے، نگرانی کے اس نظام کو ویب مانیٹرنگ سسٹم کا نام دیا جائے گا جس سے گرے ٹریفک کی روک تھام، ملک میں انٹرنیشنل وائس ٹریفک کے بدلے میں فارن ایکس چینج کی ادائیگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

قانونی ذرائع سے ختم کی جانے والی ٹریفک آپریٹروں کی قابل ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم اور مواد کی خلاف ورزی سے متعلق ایک سخت شق معاہدہ میں شامل کی گئی ہے، اگر کسی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی تھی تو معاہدہ ختم کیا جائے گا، سیکورٹی خدشات کے ازالہ کے لئے پی ٹی اے نے وینڈر اور مینو فیکچرنگ کمپنی سے غلط عناصر کے شامل ہونے کی روک تھام کرنے کے لئے حلف نامہ لیا