وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈر کراچی اوروائس ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سنبھال لئے
جمعہ 10 مئی 2019 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے پی این ایس بہادر ،پی این ایس طارق اور اٹھارویں تباہ کن بحری بیڑے کی کمانڈ کی ، وہ پی این ایس بہادر اور پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے کمانڈانٹ بھی رہے۔
ان کی ممتاز سٹاف تقرریوں میں نیول ہیڈ کوارٹرز کے اندر ڈائریکٹر نیول آپریشنز ، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جینس ، ڈپیٹی چیف آف نیول اسٹاف ) ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن( اور چین میں چیف نیول اوور سیئرکی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز(ملٹری) اور ستارئہ بسالت جبکہ حکومت فرانس کی طرف سے شیولئیر (نائٹ) تمغے سے نوازا جاچکاہے۔ کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے ایڈمرل کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض ادا کر رہے تھے۔ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزار قائد کا دورہ کیا، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح ادا کی۔ وائس ایڈمرل آصف خالق 1983میں پاک بحریہ سے وابستہ ہوئے وہ اسٹاف تقرریوں کے وسیع تجربے کی بنیاد پر ممتاز کیرئیر کے مالک رہے۔ ان کی نمایاں تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر ، پی این ایس خیبر ، کمانڈانٹ پی این ایس بہادر، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جینس اور اٹھارویں تباہ کن بحری بیڑے کی کمانڈ بھی شامل ہے۔ وہ کمانڈر ٹاسک فورس 150کے سربراہ بھی رہے۔ ان کی نمایاں اسٹاف تقرریاںنیول ھیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیول وار فیئر اینڈ آپریشنل پلانز، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(ُپلانز)، پرنسپل سیکرٹری چیف آف دی نیول اسٹاف اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) شامل ہیں۔ انہوں نے پیرس میں پاکستان کے بری اور بحری اتاشی کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز (ملٹری )اور حکومت فرانس کی طرف سے نیشنل آرڈر آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سنبھالنے سے پہلے وہ کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔تبدیلی کمانڈ کے دوران دونوں ایڈمرلز کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا اور ان کی یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز سے تعارف بھی کرایاگیا۔ تقاریب میں پاکستان بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز سیلرز اور سویلینز کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.