ایف آئی اے کی کارروائی، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو چینی، 3پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 10 مئی 2019 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو چینی اور 3 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو جوڑے اور ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا، پانچوں افراد کو تحقیقات کیلئے سیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 2 چینی باشندے اور 3 پاکستانی لڑکیاں خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے بیرون ملک جارہی تھیں، چینی شہری سے مبینہ شادی کرنیوالی تیسری لڑکی خاوند کے بغیر ہی ائیرپورٹ پہنچی۔

متعلقہ عنوان :