’فلم چھلاوا میں میرا کردار اصل زندگی سے قریب ہے،اظفر رحمن

فلم کی کہانی ایک لڑکے، لڑکی اور ظالم سماج کے گرد گھومتی نظر آئیگی، رواں سال عیدالفطر پر سینماء گھروں کی زینت بنے گی، انٹرویو

ہفتہ 11 مئی 2019 12:59

’فلم چھلاوا میں میرا کردار اصل زندگی سے قریب ہے،اظفر رحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) پاکستان کی دلکش اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اظفر رحمان کی نئی آنیوالی فلم ’چھلاوا‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔ایک انٹرویو میں اظفر رحمان نے کہا کہ فلم میں اٴْن کا کردار اصل زندگی سے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ایک لڑکا، لڑکی اور ظالم سماج کے گرد گھومتی نظر آئیگی۔

(جاری ہے)

رومانوی کہانی سے بھرپور اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ جوڑا مشکلات اور جدو جہد کے بعد اپنے گھر والوں کو شادی کیلئے مناتا ہے۔اظفر رحمان نے بتایا کہ اس فلم میں اٴْن کا کردار اٴْن کی اصل زندگی سے قریب ترین ہے، فلم چھلاوا میں وہ ایک سمیر نامی پر جوش اور جذباتی لڑکے کا کردار ادا کریں گے، جو اگر خوش ہے تو خوش رہے گا اور اگر اٴْداس ہے تو بری طرح جھگڑا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اٴْن کا یہ کردار بہت سی شخصیت پر مشتمل ہے اور انہیں یہ کردار کرکے بے حد اچھا لگا۔انہوں نے بتایا کہ مہوش حیات اور اٴْن کی اس فلم میں بہترین موسیقی، تفریح، طنز و مزاح اور رقص سمیت تمام چیزیں موجود ہیں۔فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔