نریندر مودی نے نوجوانوں کو پکوڑے اور ملک کو بھگوڑے دیئے، نوجوت سنگھ سدھو

ہفتہ 11 مئی 2019 13:13

نریندر مودی نے نوجوانوں کو پکوڑے اور ملک کو بھگوڑے دیئے، نوجوت سنگھ ..
اندور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے نوجوانوں کو پکوڑے اور ملک کو بھگوڑے دینے کا کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

مدھیہ پردیش کے اندور میں کانگریس کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سدھو نے اپنے انداز میں جم کر چوکے چھکے لگائے۔انہوں نے مودی پر ایک کے بعد ایک الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کو لگتا ہے کہ 2014ء کے پہلے بھارت میں صرف ایک چائے کی دکان تھی۔