Live Updates

حویلیاں۔ دھمتوڑ بائی پاس منصوبہ سیاحت کو فروغ دینے میں ممد و معاون ثابت ہو گا، اکبر ایوب خان

ہفتہ 11 مئی 2019 13:35

حویلیاں۔ دھمتوڑ بائی پاس منصوبہ سیاحت کو فروغ دینے میں ممد و معاون ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ حویلیاں۔ دھمتوڑ بائی پاس منصوبہ سیاحت کو فروغ دینے میں ممد و معاون ثابت ہو گا، بلین کے اس منصوبہ سے صوبہ کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہو گا اور یہ خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، وزیراعظم عمران خان سیاحت کو ترقی دینے کے خواہاں ہیں۔

وہ مذکورہ پراجیکٹ کے دورہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایف ڈبلیو او 491 کے بریگیڈیئر شہزاد سعید اور میجر رضوان نے صوبائی وزیر مواصلات کو 16 کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر بریفنگ دی۔ سڑک کی تعمیر میں دو بڑے پل اور کچھ کازوے کلورٹ بنائی جائیں گے، بائی پاس کے دوران کمپنیوں کو معاوضوں کی ادائیگی پہلی ترجیح ہے جبکہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تکمیل سے ایبٹ آباد جی ٹی روڈ سمیت موٹر وے پر بھی گلیات کیلئے ٹریفک اسی دھمتوڑ بائی پاس کو استعمال میں لائے گی۔ صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا کہ بلین کے اس منصوبہ کیلئے فنڈنگ ہماری ترجیح ہے تاہم وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی اور توجہ سے مواصلاتی بہتری اور سیاحت کو خیرمقدم کرنے کی اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل 2019ء کے اختتام تک ممکن ہو جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات