Live Updates

فواد چوہدری کا "چاند" دیکھنے کے لیے ایپ بنانے کا اعلان

پاکستان میں سائنس وٹیکنالوجی کی ضرورت ہے،ٹیکنالوجی میں آگے جا کر اور کام کرنے والے ہیں،15 ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائے گا،ایپ تیار کریں گے جس چاند دیکھا کا سکے گا۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 مئی 2019 13:24

فواد چوہدری کا "چاند" دیکھنے کے لیے ایپ بنانے کا اعلان
اسلام آباد اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2019ء) : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لیے ایپ تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ٹیکنالوجی میں ہم آگے جا کر اور کام کرنے والے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی ہیں کسی کو ناراضی ہو یا گلہ۔

اپوزیشن کو تعاون کرنا چاہئیے۔انہیں دو سال تو معیشت پر بات ہی نہیں کرنی چاہئیے تھی۔معیشت پر بات نہ کرتے تو عوام کے ان کے کرتوت بھول جاتے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کو قمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت ہے۔15 ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائے گا۔۔ایک ایپ تیار کریں گے جس چاند دیکھا کا سکے گا۔

(جاری ہے)

علما کو کمیٹی میں دعوی دی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجیفواد چودھری نے امام مساجد کو نوکریاں دینے کی تجویز پیش کی تھی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک سرکاری نوکریاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ڈسپلن بھی آئے گا۔ ایسا کرنے سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، اس سلسلے میں ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہئیے۔حال ہی میں فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ٓ کہ چاند دیکھنے کا عمل سائنسی طریقہ ہے۔ رویتِ ہلال کمیٹی کی دُور بین 100سال پُرانی ہے۔ یہ کہاں کی منطق ہے کہ پُرانی دُوربین پر دیکھنا حلال ہے، نئی دُوربین پر دیکھنا حرام۔ بزرگ علماء ضد کرتے ہیں چاند ہم نے ہی دیکھنا ہے حالانکہ ان بزرگ علماءکو سامنے بیٹھا ہوا شخص نظر نہیں آتا۔ ہم 15 دِن میں قمری کیلنڈر عوام اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات