سردار سکندر حیات کا باجی میاں غلام محمد صاحب کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 11 مئی 2019 14:27

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) آزاد کشمیر کے سابق صدر،سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے سجادہ نشین دربار عالیہ فیض آباد رئیاں شریف باجی میاں محمد قاسم صاحب کے دماد باجی میاں غلام محمدصاحب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی باجی میاں غلام محمد کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔