علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سمسٹربہار کے تعلیمی پروگراموں میں سی11 کی میرٹ لسٹیں جاری

ہفتہ مئی 15:05

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سمسٹربہار کے تعلیمی پروگراموں میں سی11 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگراموں میںسی11پروگرامز کی میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں ،ْ اُن میں ڈپلومہ ٹیفل ،ْ ایم اے )ای پی ایم(،ْ ایم فل)لائبریری سائنس(،ْ ایم ایس سی )ماس کمیونیکیشن(،ْایم ایس سی )ٹیلی ویژن پروڈکشن(،ْ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ)ایجوکیشن لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ(،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی ای)ایگزیکٹیو(،ْ ایم اے ٹیفل)ورکشاپ کے ساتھ(،ْ ایم اے ٹیفل)بغیر ورکشاپ(،ْ ایم ایس سی )فارسٹری ایکسٹینشن(اور ایم ایس سی)سسٹینیبل انوائرمنٹل ڈیزائن(پروگرامز شامل ہیں۔

یونیورسٹی نے منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے دیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک خطوط ارسال کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردہ میرٹ لسٹوں سے بھی کرسکتے ہیں۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء الفیوم کی خواہش اور ان کی واضح ہدایات پر میرٹ لسٹیں مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئیں ہیں، اگر کسی منتخب امیدوار کو اب تک خط موصول نہیں ہوا ہو تو وہ فون نمبر 051-9057422, 051-9250043 یا ای میل adms.pg@aiou.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں۔میرٹ بیسڈ کے باقی تعلیمی پروگرامز کی میرٹ لسٹ تیار کی جارہی ہے جو عنقریب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لگادی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :