اٹک، پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، نوملزمان گرفتار

ہفتہ 11 مئی 2019 17:36

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب کے اے ایس آئی محمد فراز خان نے ایک شخص محمد عثمان ولد محمدخان ساکن پنڈی گھیب سے پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی کرم داد نے مخبر خاص کی اطلاع پرواٹر ٹینکی کے ساتھ کھلی جگہ پہنچے تو ایمرجنسی لائیٹ کی روشنی میں کچھ اشخاص قمار بازی میں مصروف پائے،جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پڑ پر لگی ہوئی رقم غلط ملط کر کے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے کہ موقع پرمحمد زبیر ولد محمد اکثر، محمد رفیق ولد فضل دین، محمد حیات ولد غلام علی، نذر حسین ولد عاشق حسین، بخشیش الہٰی ولد غلام رسول، سکندر حیات ولد نور السلام، امیر نواز ولد جمعہ خان، محمد افسر ولد منظور سکنائے حاجی شاہ کو گرفتار کرکے پڑ میں لگی رقم کل 12800 روپے، 5 عدد موبائل فون مالیتی تقریباً 8000 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔