Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری کا میاں محمو د الرشیدکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 11 مئی 2019 19:54

ڈاکٹر طاہر القادری کا میاں محمو د الرشیدکی والدہ کے انتقال پر اظہار ..
لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک انصاف کے رہنما ،صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں میاں محمود الرشید و دیگر لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر رہنمائوں نے میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران کی جملہ تنظیمات ، عہدیداران غم کی اس گھڑی میں میاں محمود الرشید کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات