Live Updates

چنیوٹ، سید ندیم رضا شاہ کی طرف سے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

ہفتہ 11 مئی 2019 20:12

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ندیم رضا شاہ کی طرف سے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میجر ریٹائرڈ غلام سرور سابقہ تحصیل ناظم سید ذوالفقار علی شاہ، سابق ٹکٹ ہولڈر سید قائم علی رضا شاہ کے علاوہ سٹی صدر ڈاکٹر ریاض شاہد ، ارشد عسکری,طارق محمود ناز، راجہ تصدق حسین سمیت دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے اس موقع پر پرنٹ میڈیا و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو موجودہ صورت حال سے نکالے گی سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ بحران ختم ہونے والے ہیں مہنگائی میں نمایاں طور پر کمی ہو گی عوام نے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہم اور ہماری حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیںحکومتی کامیاب پالیسیوں کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں ہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل ممبرسید ندیم رضا شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکن ہمار اقیمتی سرمایہ ہیں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے تحریک انصاف عوامی خدمت کے جذبے سرشار ہو کر لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات