Live Updates

ہماری سب سے بڑی قوت ہماری افرادی قوت ہے، ترقیاتی منصوبوں میں ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں،

زارعت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے مخصوص پراجیکٹ شروع کیے جائیں،ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی کابینہ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے موقع پر اظہار خیال

ہفتہ 11 مئی 2019 20:16

ہماری سب سے بڑی قوت ہماری افرادی قوت ہے، ترقیاتی منصوبوں میں ہنر مند ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی قوت ہماری افرادی قوت ہے، ترقیاتی منصوبوں میں ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں،زارعت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے مخصوص پراجیکٹ شروع کیے جائیں،ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ پنجاب صوبائی کابینہ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ساتھ پنجاب صوبائی کابینہ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال (20-2019) میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہوتے ہیں اس لئے ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جائے تاکہ حکومت پر بوجھ کم پڑے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی قوت ہماری افرادی قوت ہے، ترقیاتی منصوبوں میں ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں ،زارعت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے مخصوص پراجیکٹ شروع کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف میٹرو بس پر 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔ ون-ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کاروبار میں آسانیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات