Live Updates

حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہوتے ہیں ،ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے‘عمران خان

ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے ،اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے،صرف میٹرو بس پر 12ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ صوبائی کابینہ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بارے بریفنگ

ہفتہ 11 مئی 2019 20:34

حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہوتے ہیں ،ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہوتے ہیں ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جاے تاکہ حکومت پر بوجھ کم پڑے،ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ساتھ صوبائی کابینہ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔ کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بارے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہوتے ہیں اس لئے ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جاے تاکہ حکومت پر بوجھ کم پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی قوت ہماری افرادی قوت ہے،ترقیاتی منصوبوں میں ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں،زارعت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے مخصوص پراجیکٹ شروع کیے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ صرف میٹرو بس پر 12ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا۔ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت کاروبار کرنے میں آسانی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔ ون-ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات