Live Updates

کرپشن کے خلاف جہاد حکومت کی اولین ترجیح، اس لعنت کے خاتمے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے

رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی صداقت علی عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 12 مئی 2019 11:45

اسلام آباد ۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ اب کرپشن کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے تاکہ ملک سے اس لعنت کو ختم کیا جاسکے،کرپشن کے خلاف جہاد موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ سرکاری اور نجی شعبے کے ذریعے عوام کو موثر خدمات کی فراہمی کا عمل کرپشن سے متاثر ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے فراڈ اور کرپشن کے خلاف اپنی کوشش جاری رکھے گی ۔ انہوں نے ملک کے عوام اور اداروں کو بھی دعوت دی کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات