فن کسی کی میراث نہیں ،نمبروں کی سیٹ ہمیشہ خالی ہوتی ہے ‘کرن چوہدری

شوبز کی دنیا میں مادھوری ڈکشت جیسی کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوںمیں ان کے رقص کی دیوانی ہوں ہماری موسیقی میں بہت قوت ہے جبکہ بالی ووڈ کی فلمیں ہمارے گلوکاروں نے کامیاب کروائی

اتوار 12 مئی 2019 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) ابھرتی ہوئی فنکارہ کرن چوہدری نے کہا ہے کہ فن کسی کی میراث نہیں ،نمبر ون کی سیٹ ہمیشہ خالی ہوتی ہے جو اچھا کام کرتا ہے وہ نمبر ون بن جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کرن چوہدری نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں مادھوری ڈکشت جیسی کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوںمیں ان کے رقص کی دیوانی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی اب معیاری فلمیں بننا شروع ہوگئیں ہیں ،پنجاب نہیں جائوں گی اور چوڑیاں کئی بار دیکھی ۔

بہت جلد مداح مجھے سلور اسکرین پر دیکھیں گے،ٹیلی ویژن پر بہت کام کیا لیکن میری منزل فلموں کی سپر اسٹار بننا ہے۔کرن چوہدری نے کہا کہ راحت فتح علی خان،علی ظفر اور عاطف اسلم کے گیت بے حد پسند ہیں ،ہماری موسیقی میں بہت قوت ہے جبکہ بالی ووڈ کی فلمیں ہمارے گلوکاروں نے کامیاب کروائی ۔

متعلقہ عنوان :