اوپن مارکیٹ میںپھلوں ، سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی فروخت کیلئے جاری سرکاری نرخ نامہ کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا

دکانداروں نے سرکاری حکم نامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے دھڑلے سے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی تعطیل کے روز بعض سبزیوں کے سرکاری نرخوں میں اضافہ ،پھلوں میں کمی دیکھی گئی ،برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

اتوار 12 مئی 2019 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) حکومت کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں پھلوں ، سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی فروخت کیلئے جاری کیا گیا سرکاری نرخ نامہ صرف کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا ، مختلف مقامات پر دکانداروں نے سرکاری حکم نامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے دھڑلے سے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ،تعطیل کے روز بعض سبزیوں کے سرکاری نرخوں میں اضافہ جبکہ پھلوں میں کمی دیکھی گئی ،برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیموں دیسی کے سرکاری نرخ 300روپے مقرر کئے گئے تاہم دکانداروں نے قلت کو جواز بناتے ہوئے 400سے 420روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،آلو کچا چھلکا 33روپے کی بجائے 40سے 45روپے ،پیاز39روپے کی بجائے 60سے 70روپے ، ٹماثر36روپے کی بجائی60سے 70روپے ،ادرک چائنہ 186روپے کی بجائے 210سے 230روپے ،لہسن دیسی 96روپے کی بجائے 140سے 150روپے، ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائی200روپے،شملہ مرچ 58روپے کی بجائے 80سے 100روپے ،بند گوبھی74روپے کی بجائے 90سے 100روپے ، بینگن 30روپے کی بجائی40سے 50روپے ،کھیرادیسی 44روپے کی بجائے 50روپے،پالک22روپے کی بجائے 30سے 35روپے، ٹینڈے دیسی 74کی بجائے 110سے 120روپے، اروی 96روپے کی بجائے 130سے 140روپے،گھیا توری 64روپے کی بجائے 90سے 100روپے ،پھلیاں120روپے کی بجائی150سے 160روپے ، پھول گوبھی 74روپے کی بجائی90روپے،گھیاکدو 36کی بجائی50سے 60روپے ، سبز مرچ 64روپے کی بجائی100روپے، بھنڈی55روپے کی بجائی80سے 90روپے ، مٹر90روپے کی بجائی130سے 140روپے،گاجر چائنہ 38روپے کی بجائے 50سے 60روپے ،بند گوبھی 74روپے کی بجائے 90سے 100روپے ،میتھی 55روپے، ماڑو سرکاری قیمت42روپے کی بجائے 50روپے فی کلو فروخت ہوئے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو سرکاری قیمت 170روپے کی بجائے 220سے 240روپے، سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 120 روپے کی بجائے 160سے 180روپے ،سیب سفید 100روپے کی بجائی130سے 140روپے،کیلا اول درجہ112روپے کی بجائی140سے 150روپے،کیلا دوئم درجن 60روپے کی بجائے 80روپے ،کھجور ایرانی اول 168روپے کی بجائی220سے 230روپے،آڑو اول250روپے کی بجائ300روپے سے 320روپے ،امرود 80روپے کی بجائے 110سے 120روپے،انار قندھاری اول 260روپے کی بجائے 350روپے،،آم سندھڑی230روپے کی بجائی250سے 260روپے ،آم سہارنی 140روپے کی بجائی180سے 200روپے ، آم دوسیری 190روپے کی بجائے 220سے 230روپے ،سیب ترکی 305روپے کی بجائے 350سے 370رو پے فی کلو میں فروخت ہوا۔

شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 2روپے کمی سے 231روپے، زندہ برائلر مرغی2روپے کمی سے 159روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 74روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔فیئر پرائس شاپس پر آلوکی قیمت 14روپے فی کلو،پیاز 23،،ٹماٹر 21،بھنڈی49، کدو 33،لیموں دیسی 149روپے،لہسن ہرنائی173روپے، لہسن دیسی 88روپے فی کلو کیلا 110رو پے فی درجن،ترکی سیب 300،ایرانی کھجو165روپے فی کلو مقرر رہی۔

متعلقہ عنوان :