Live Updates

ڈاکٹرز کی ہڑتال کیوجہ سے ہزاروں مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں‘ عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی دس سال انہی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ (ن) لیگ کی حکومت کیخلاف احتجاج کرتی رہی ‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

اتوار 12 مئی 2019 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے احتجاج کی وجہ سے ہزاروں مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن وٹس ایپ پر چلنے والے وزیر اعلی پنجاب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی دس سال انہی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ (ن) لیگ کی حکومت کیخلاف احتجاج کرتی رہی لیکن وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد آج اپنے چہیتے ڈاکٹرز کی دشمن بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز دس روز سے پی ٹی ایم ایکٹ کیخلاف سراپااحتجاج ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے ہزاروں مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن وٹس ایپ پر چلنے والے وزیر اعلی پنجاب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔یا سمین راشد آج ان چہیتے ڈاکٹرز کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں حکومتی کی ترجیحات کا پول کھل چکا ہے،پنجاب حکومت فی الفور ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے،پنجاب کے ہزاروں مریض اب خاموش وزیر اعلی پنجاب کے رحم و کرم پر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات