سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کا شہر کے مختلف چرچوں اور مسیحی عمارات کا دورہ

اتوار 12 مئی 2019 16:05

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے شہر کے مختلف چرچوں اور مسیحی عمارات کا دورہ کیااور عابد مارکیٹ میں سماجی تنظیم سالویشن آرمی کی عمارت کی سکیورٹی چیک کی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پر تعینات عملے اور پولیس کے جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ سی سی پی او نے ریگل چوک پر کیتھیڈرل کا بھی دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا ۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔