ضلع چکوال میں فروٹ کی قیمتیں پورے ڈویژن کے مقابلے میں کافی کم ہیں، ڈپٹی کمشنر

اتوار 12 مئی 2019 16:45

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں فروٹ کی قیمتیں پورے ڈویژن کے مقابلے میں کافی کم ہیں، اس موقع پر انجمن فروٹ منڈی کے صدر حاجی عبدالرزاق بھی موجود تھے اور انہوں نے بتایا کہ آنے والے رمضان کے دنوں میں فروٹ کی قیمتوں میں مزید خاطر خواہ کمی ہو گی ۔

وہ آفاق میڈیا گروپ کے افطار ڈنر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

المختار رائل پیلس بلکسر پر آفاق میڈیا گروپ کے خرم عباسی ٹونی کی طرف سے بھر پور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میںڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے خصوصی طور پر شرکت کی ، افطار ڈنر میں عباسی ، فاروقی ، قریشی کے خاندانوں نے بھی بھر پور شرکت کی اس موقع پر چکوال چیمبر آف کامر س کے بانی قاضی محمد اکبر ، صدر غلام مرتضی ، سابق صدر حاجی نذیر سلطان ، سابق صدر خواجہ عارف یوسف ، سابق صدر خرم کامران ، خالد محمود مرزا ، چوہدری شہزاد سعادت ، شیخ محمد ریاض فاروقی ، میاں الیکٹرونکس کے چوہدری افتخار احمد ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود ، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل ، سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر ، محمد طاہر فاروقی ، شیخ ظفر حسن فاروقی ایڈووکیٹ ، شیخ مطلوب فاروقی ، شیخ آصف فاروقی ، شیخ عامر فاروقی ، شہزاد قریشی ، شیخ واحد قریشی ، پی ٹی آئی کے راہنما اکبر بادشاہ ، معروف منی چینجر حاجی محمد یونس ، صدر انجمن فروٹ منڈی حاجی عبدالرزاق ، شیخ محمد لطیف عباسی ، محمد شفقت ، شیخ طلحہ عباسی ، حاجی نور سلطان ، شیخ خالد فرحان فاروقی ، شیخ مبشر فاروقی ، شیخ ظفر عباسی، راجہ محمد عمر، شفقت یزدانی اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :