فخر زمان نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو بڑے بڑے قومی بلے باز نہ کرپائے تھے

انگلینڈکے خلاف بہترین انفرادی سکور بنانے والے ملکی بیٹسمین بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 مئی 2019 17:08

فخر زمان نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو بڑے بڑے قومی بلے باز نہ کرپائے تھے
ساﺅتھ ہیمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مئی2019ء) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ایسا ریکارڈ بناڈالا جو بڑے بڑے قومی بلے باز نہ کرپائے تھے ۔ فخر زمان نے دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست سٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے،فخر زمان انگلینڈکے خلاف بہترین انفرادی سکور بنانے والے قومی بلے باز بن گئے ہیں ،ان سے قبل اعجاز احمد نے1999ءمیں 137رنز کی باری کھیلی تھی ، لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے 1987ءمیں 113سکور کیے تھے، ایک اور سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی1987ءمیں 113رنز کی باری کھیلی تھی ۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے بڑے ہدف کا گرین شرٹس نے ڈٹ کا مقابلہ کیا تاہم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے، دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے تیزرفتاری سے 132 رنز جوڑے جبکہ آصف علی کی 51 رنز کی برق رفتار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

امام الحق نے 35،حارث سہیل نے 14، عماد وسیم نے 8 اور فہیم اشرف نے 3 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 اور حسن علی 4 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کے بلے بازوں نے قومی بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی اور صرف 3 وکٹوں پر 374 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 110 رنز کی شانداری باری کھیلی جب کہ کپتان مورگن 71 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جیسن روئے 87، بیرسٹو 51 اور جو روٹ 40 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بولر حسن علی ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 81 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی، شاہین آفریدی نے 80 رنز کے عیوض ایک اور یاسر شاہ نے 7 اوورز میں 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔