ْبلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی راء اور افغانی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے، رحمن ملک

حمال خان جسکا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے میں دھشتگرد نکلا،راء اور این ڈی ایس کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، بیان

اتوار 12 مئی 2019 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی راء اور افغانی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے، حمال خان جسکا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے میں دھشتگرد نکلا،راء اور این ڈی ایس کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ٹوئٹر اپنے بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی راء اور افغانی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ایجنسی راء ہمیشہ بی ایل اے کا ماسٹر مائینڈ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی پہلے ہی بلوچستان میں دھشتگردوں کی معاونت کا سرعام اقرار کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سری لنکا دھماکوں میں ملوث دھشتگردوں نے بھی تربیت بھارت سے حاصل کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ یہ اب واضح ہوچکا ہے کہ کیسے بھارت ہمسایہ ممالک میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ زیادہ تر مِسنگ پرسنز لسٹ میں جعلی نام ہیں کہ پاکستان کو بدنام کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حمال خان جسکا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے میں دھشتگرد نکلا۔ انہوںنے کہاکہ ادھر مِسنگ لسٹ میں نام تھا ادھر حمال خان راء سے دھشتگردی کی تربیت لے رہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ راء اور این ڈی ایس کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔