آزادکشمیر چھوٹا ساخطہ ،دستیاب وسائل کو درست انداز میں استعمال میں لائیں تو اسے جنت بنا سکتے ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر

آمدہ بجٹ کی تیاری میں جماعت سے تجاویز لی جائینگی،تعلیم،صحت سمیت پائیدار ترقی اور خوشحالی،بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے عید الفطر سے قبل تحریری شکل میں تجاویز وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچائی جائیں ،جماعتی کارکنان ہمارا اثاثہ اور جماعت کی بنیاد ان کی حکومتی امور میں شمولیت کا بہترین طریقہ پالیسی سازی میں ان کی مشاورت کو یقینی بنانا ہے جس پر موجودہ حکومت کام کررہی ہے، ضلعی،تحصیل،میونسپل کمیٹی ٹاون کمیٹی کی سطح پر عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے جماعتی عہدیداران اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر

اتوار 12 مئی 2019 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ کی تیاری میں جماعت سے تجاویز لی جائیں گی،تعلیم،صحت،رسل و رسائل،ماحولیات،جنگلات،زراعت سمیت پائیدار ترقی اور خوشحالی،بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے عید الفطر سے قبل تحریری شکل میں تجاویز وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچائی جائیں جماعتی کارکنان ہمارا اثاثہ اور جماعت کی بنیاد ان کی حکومتی امور میں شمولیت کا بہترین طریقہ پالیسی سازی میں ان کی مشاورت کو یقینی بنانا ہے جس پر موجودہ حکومت کام کررہی ہے، بجٹ کی تیاری میں مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیموں،ذیلی تنظیموں سے بھی تجاویز لیں گے ضلعی،تحصیل،میونسپل کمیٹی ٹاون کمیٹی کی سطح پر عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے جماعتی عہدیداران اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

وزراء کرام جماعتی عہدیداران سے مشاورت یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدور،سٹی صدورو ضلعی و میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیز،ٹاون کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز و جماعتی صدور اور سابق ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر تمام ضلعی صدور و ایڈمنسٹریٹر ز حضرات نے صدر مسلم لیگ ن و زیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا اور تین سالہ حکومتی دور کو میرٹ کی بحالی،قانون کی حکمرانی،عام آدمی کی بہتری اور ریاستی حکومت کو بااختیار بنانے،مالیاتی طورپر خود کفیل کرنے اور ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کے عوامی ترجیحات کے مطابق استعمال پر اطمینانص کااظہار کیا گیا،اجلاس میں جماعت میں انتشار پھیلانے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کااظہار کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم سالار جمہوری سردار سکندر حیات خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت کے استحکام اور کامیابی میں اپنا بھرپورکردارادا کرینگے۔

اجلاس میں مشاورتی عمل میں بھرپور حصہ بنانے پر وزیراعظم و صدر جماعت کا شکریہ ادا کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر بڑی بڑی شخصیات ایوان اقتدار میں براجمان رہیں مگر رب العزت نے جو اعزاز خدمت کا ہمیں بخشا اور کارنامے ہمارے حصے میں ڈالے وہ اس ذات کا بڑا کرم اور فضل ہے،آئندہ بجٹ پانچ سالہ پروگرام کا حصہ ہوگا جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائیگا،وزارت عظمی کا عہدا اور جماعت کی صدار ت کارکنوں کی امانت اور ان کی بدولت ہے،وزیراعظم کیمونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کا مقصد بنیادی سطح پر عوامی مسائل حل کرنا تھا وزرا کارکنان کے ساتھ مشاورت یقینی بنائیں،گزشتہ تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے محکمہ جات سے جواب طلب کیا ہے جس کا تنقیدی جائزہ لیں گے اور مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھاے جائیں گے آزادکشمیر کے اندر عوامی مفادات کے لیے سخت مگر دوررس نتائج کے حامل فیصلے کیے آئندہ بجٹ پانچ سالہ طویل المدتی منصوبہ بندی کا حصہ ہو گا جس کے تحت آزادکشمیر کی پائیدار ترقی کے لیے اقدامات اٹھاے جائیں گے ہم نے سیاسی بنیادوں پر میگا پراجیکٹس دینے کے بجائے عوامی ضروریات کو مد نظر رکھا،پڑھے لکھے باصلاحیت طبقے کے اندر سے احساس محرومی ختم کیا،اسے میرٹ پر روزگار کے مواقع دیے،آزادکشمیر بھر میں معیاری شاہراوں پر کام جاری ہے آئندہ مالی سال میں دیگرشعبہ جات پر بھرپور بجٹ خرچ کرینگے آزادکشمیر کے ہر بڑے شہر میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبہ جات رکھے جائیں گے،آزادکشمیر چھوٹا ساخطہ اگر ہم دستیاب وسائل کو درست انداز میں استعمال میں لائیں تو اسے جنت بنا سکتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی لڑائی نہیں جماعتی معاملات طے کرنے کا ایک طریقہ کار ہے جماعت میں مختلف رائے ہو سکتی ہیں لیکن محمد نوازشریف کی قیادت پر ہم سب متفق ہیں وزرا اور ایم ایل اے صاحبان،ایڈمنسٹریٹر صاحبان کارکنان کے جائز معاملات کا خاص خیال رکھیں کہیں اگر وزیر سے کوئی چیزص صرف نظر ہو جائے تو ایڈمنسٹریٹر ز صاحبان اسے دیکھیں مسلم لیگ ن کی جماعت میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تمام صاحب اختیار ذمہ داران کو ان کے مسائل سننا چاہیں،بجٹ میں تجاویز مرتب کرتے ہوے سئینیر کارکنان سے بھی راے لیں اس موقع پر جماعتی عہدیداران نے آزادکشمیر کے اندر میرٹ کی بحالی،بلا تفریق عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوے تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے اٹھاے گئے اقدامات پرحکومت کو خراج تحسین پیش کیا اور صدر و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔