ج*ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے چہیتے ڈاکٹرز کی دشمن بن چکی ہیں: عظمیٰ بخاری

اتوار 12 مئی 2019 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں دس روز سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف احتجاج کررہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے چہیتے ڈاکٹرز کی دشمن بن چکی ہیں۔دس سال انہی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ پی ٹی آئی ن لیگ کی حکومت کیخلاف احتجاج کرتی رہی ہے۔یا سمین راشد آج ان چہیتے ڈاکٹرز کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز دس روز سے پی ٹی ایم ایکٹ کیخلاف سراپہ احتجاج ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے ہزاروں مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔وٹس ایپ پر چلنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب خاموش تماشائی بننے ہیں۔صحت کے شعبے میں حکومتی کی ترجیحات کا پول کھل چکا ہے۔پنجاب حکومت فی الفور ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے۔پنجاب کے ہزاروں مریض اب خاموش وزیر اعلیٰ پنجاب کے رحم و کرم پر ہیں۔