Live Updates

کراچی،تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و پارلیمانی لیڈر عادل شیخ کا دور ہ لاڑکانہ

/گائوں اللہ ڈتو سیلرو میں ایڈز متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں ، ایڈز سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی

اتوار 12 مئی 2019 20:06

ِکراچی/ لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر عادل شیخ کراچی سے لاڑکانہ پہنچے رتو دیرو کے مختلف گائوں کا دورہ کیا گائوں اللہ ڈتو سیلرو میں ایڈز متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کی اور ایڈز سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ حلیم عادل شیخ نے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال رتو دیرو کا بھی دورہ کیا جہاں موجود مریضوں نے سہولیات کے فقدان کی شکایات کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا رتو دیرے کے ایک چھوٹے علاقہ سیلرو گوٹھ میں 19مریض ظاہر ہوئے جن میں دو فوت ہوچکے ہیں۔ سیلرو گوٹھ میں دو دن اسکریننگ کیمپ لگایا گیا لیکن ابھی بھی کئی لوگ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول صاحب کے حلقے میں لوگ ایڈز میں مبتلا ہیں ان کا علاج شروع نہیں ہوسکا۔ بڑا نسانی المیہ ہے سندھ حکومت روائتی غفلت میں مبتلا ہے ۔

معصوم بچے اور بڑے ایڈز میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن کوئی بتانے کے لیے تیار نہیں وجہ کیا ہے ، وزیراعظم سے بات کریں گے اور ہنگامی بنیادوں پر اس علاقے میں ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔ تحصیل اسپتال اتوار کے روز بند پڑی ہے سندھ حکومت اعلان کر دے کہ اتوار کو کوئی بیمار نہ ہو ، محکمہ صحت کو این جی اوز کے حوالے کر دیا گیا ہے ، عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

وزیر اعلی سندھ اسمبلی میں بڑی باتیں کرتے ہیں اب کہاں ہیں، لاڑکانہ کیوں نہیں آئے، بڑے افسوس کی بات ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے حلقے میں عوام کو روٹی کپڑ امکان تو نہیں ملا لیکن ایڈز تحفے میں دیا گیا ہے ، عوام حکمرانوں سے اپنے قصور کے بارے میں پوچھ رہی ہے، حیدرآباد میں بھی ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آئے جس پر پندرہ جنوری کو سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی تھی لیکن کسی نے دھیاں نہیں دیا اور قرارداد رد کی گئی ۔

سندھ کو ایڈز لگا دی گئی ہے ہنگامی صورتحال میں بھی اسپتال بند ہیں،96 ارب محکمہ صحت کا سالیانہ بجیٹ ہے پھر بھی دوائیاں اور اسکریننگ کٹس وفاق دے رہا ہے سندھ حکومت کے پاس دوائیاں اور کٹس خریدنے کے پئسے نہیں ہیں رتو دیرو میں 388بچے اور بڑے ایڈز میں مبتلا ہوچکے ہیں بلاول صاحب تنقید ضرور کیجئے لیکن اپنے حلقے کی غریب عوام کو بھی دیکھ لیں۔ اس موقعے پر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماء اللہ بخش انڑ، رحمت اللہ ابڑو، محمد علی ھکڑو، جمیل چنا، اصغر چانڈیو اور دیگر بھی موجود۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات